سری نگر ، 31 اگست (یو ا ین آئی) گذشتہ 54 روز میں پہلی مرتبہ بدھ کو وادی کشمیر کے سبھی علاقوں سے کرفیو ہٹالیا گیا، تاہم دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت چار یا اس سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی بدستور جاری رکھی گئی ہے۔
کرفیو کو اس حقیقت کے
باجود ہٹالیا گیا ہے، کہ وادی کے بیشتر حصوں میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شدت کے ساتھ جاری ہے۔
تاہم مبصرین کے مطابق کرفیو کو ہٹانے کا اقدام ظاہری طور پر اس کے وادی میں مسلسل نفاذ کے ریکارڈ کو قائم ہونے سے روکنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔